سات ماہ کے دوران درآمدات میں دو ارب ڈالر کی کمی ہوئی،عبد الرزاق داؤد

سات ماہ کے دوران درآمدات میں دو ارب ڈالر کی کمی ہوئی،عبد الرزاق داؤد

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق دادؤ نے کہا ہے کہ جولائی سے جنوری کے دوران درآمدات میں دو ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

مشیر تجارت نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ صرف جنوری میں ایک ارب ڈالر کی درآمدات ہوئی ہیں۔ درآمدات کو کنٹرول کرنے کی پالیسی درست سمت میں جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غیر ضروری اشیا پر درآمدی ڈیوٹی بڑھانے کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔ فرنس آئل کی درآمدات پر پابندی سے مثبت نتائج آ رہے ہیں

ان  کا کہنا تھا کہ مالی سال کے آئندہ پانچ ماہ کے درآمدات کے نتائج بہتر آئیں گے۔ گزشتہ  ماہ میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جو اچھا نہیں۔ برآمدات میں صرف چار فی صد اضافہ تسلی بخش نہیں۔

مشیر تجارت  نے کہا کہ کرنسی کی ڈی ویلیویشن کے نتائج برآمدات پر جلد نظر آئیں گے۔ گزشتہ سات ماہ میں فرنس آئل کم درآمد ہوا ہے۔ ملکی سطح سیمنٹ کی کھپت میں کمی ہوئی ہے تاہم مقامی سطح پر سیمنٹ کی مانگ میں نو فی صد کم ہوئی ہے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ سمینٹ کی برآمدات میں 50 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ سیمنٹ سری لنکا اور بنگلہ دیش میں سیمنٹ برآمد ہو رہا ہے۔ کھانے کے تیل کی درآمد سالانہ تین ارب ڈالر سے زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسائل کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ آئی ایم ایف مذکرات میں موجود تھا۔ آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافے کی کوئی بات نہیں کی۔

مشیر تجارت نے کہا کہ گزشتہ سال پاور پلانٹ کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم کسی نئے آزادانہ تجارتی معاہدے کی طرف جانے میں دلچسبی نہیں رکھتے۔ درآمدات گزشتہ سال مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 34.26 ارب ڈالر کی ہوئی۔ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران درآمدات 32.54 ارب ڈالر کی رہی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 21.3 ارب ڈالر رہی۔ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ دوران تجارتی خسارہ 19.2 ارب ڈالر ہے۔ رواں سال برآمدات سات ماہ میں 13 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔ گزشتہ سال کی نسبت دو اعشاریہ چار چھ فیصد اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں