حکومت چیئرمین پی اے سی کو ہٹانے کا اختیار رکھتی ہے، ایاز صادق


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کےرہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت کسی بھی کمیٹی کے چیئرمین  کو ہٹانے کا اختیار موجود ہے۔

پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں میزبان ندیم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف ایک رکن کو ہٹانا چاہتے تھے تو اس وقت قانون موجود نہیں تھا، اس پر میں نے رولنگ دی تھی جو اب رولز کی شکل میں موجود ہے، اب اکثریت چاہے تو چیئرمین کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ حکومت ہر کمیٹی کے چیئرمین کو ہٹاسکتی ہے۔

واضح رہےکہ پہلےحکومت اورمسلم لیگ کےدرمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کےمعاملے پر تنازع رہا تاہم حکومت نے اپوزیشن کے اصرار پر شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی  بنادیا تھا۔

شہبازشریف کے چیئرمین بن جانے کے بعد بھی حکومتی وزراء انہیں ہٹانے کی باتیں کرتے رہے جس میں شیخ رشید اور فواد چوہدری کے علاوہ نعیم الحق بھی شامل تھے۔


متعلقہ خبریں