پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 269 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 269 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ  40 ہزار 596 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان موجود ہے۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس  منفی زون میں بھی ٹریڈ کرتی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 55 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 271 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 288 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا اور مارکیٹ 40 ہزار 614 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

فوٹو: ہم نیوز

اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کاروبار کے آغاز میں پی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 244 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 40 ہزار 571 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروبار کا ابتدائی ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد مارکیٹ ایک بار پھر گرنا شروع ہو گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں اضافہ گھٹ کر 53 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے اختتام تک  91,160,000 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,044,020,237 مالیت بنتی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 560 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔


متعلقہ خبریں