اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے کیلئے فنڈز منظور

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے قومی ائرلائن (پی آئی اے) کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پی آئی اے کے لیے منظور کیے گئے پانچ ارب 60 کروڑ روپے کی رقم پی آئی اے میں جہازوں کے انجن کی مرمت اور پرزوں کی خریداری کے لیے استعمال کی جائے گی۔

ای سی سی اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں قومی ائرلائن کی معاونت سمیت گوادر پورٹ اور گوادر فری زون کے لیے بھی ضروری ترامیم پیش کی گئیں۔

پٹرولیم مصنوعات، مارکیٹنگ لائسنس کے اجراء کے لیے نئے قواعد و ضوابط کے حوالے سے سمری بھی اجلاس میں پیش ہوئی جب کہ مائیک تروجابا آئل پائپ لائن منصوبہ کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آیا۔

موسم خریف 2019 میں کپاس کی پیداوار میں اضافہ پر بھی اجلاس میں غور کیا گیا۔


متعلقہ خبریں