کراچی میں کانگو وائرس سے خاتون ہلاک

کراچی:  جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک وارڈ  قائم

فوٹو: فائل


کراچی: کراچی میں کانگو وائرس نے پہلی خاتون کی جان لے لی۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی رہائشی تعظیم فیضان میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ تعظیم فیضان کو اتوار کے روز جناح اسپتال لایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ خاتون کو خصوصی وارڈ میں رکھا گیا تھا اور خصوصی توجہ دی جا رہی تھی تاہم تعظیم فیضان کا آج صبح انتقال ہو گیا۔

کانگو وائرس کی علامات

کانگو بیماری کی اہم علامات میں شدید تھکاؤٹ، بخار، بے چینی، بے ہوشی، پٹھوں میں شدید کھنچاؤ اور قوت مدافعت میں کمی شامل ہیں جس کی وجہ سے مریض کی طبیعت گری گری سی رہتی ہے اور وہ کمزوری محسوس کرتا ہے۔

مریض جس وقت مرض میں مبتلا ہوتا ہے اس دوران اس کی بھوک تقریباً ختم ہوجاتی ہے۔ بخار کی شدت میں عموماََ تین سے چار دن میں کمی آجاتی ہے لیکن اس کے بعد بخار پھر شدت اختیار کر لیتا ہے ۔ چہرے سمیت پورے جسم پہ سرخ دانے نکل آتے ہیں، پورا منہ چھالوں سے بھر جاتا ہے جن کے پھٹنے سے خون رسنے لگتا ہے ۔


متعلقہ خبریں