بلاول بھٹو زرداری کا بوسٹن یونیورسٹی میں خطاب

فوٹو: پیپلز پارٹی میڈیا سیل


واشنگٹن: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بوسٹن یونیورسٹی میں میٹ اینڈ گریٹ کی تقریب میں شرکت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر عادل نجم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ بھی شریک تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کے بعد حاضرین کے سوالات کے جواب دیے جب کہ بلاول بھٹو نے پاک امریکا تعلقات، دہشت گردی، جمہوریت اور جنوبی ایشیا کی صورتحال پر خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر عینی مری بھی تھیں۔

رواں ماہ کے آغاز پر ہی بلاول بھٹو زرداری نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی والدہ اور والد دونوں کی سیاست سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے آج کا دور اس وقت سے بہت مختلف ہے جس میں میرے بزرگوں نے سیاست کی۔


متعلقہ خبریں