ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر پر فرد جرم عائد



پشاور: سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر ایک بار پھر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

پشاور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ زائد اثاثے بنانے کے الزام میں پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے نیب ریفرنس میں بیرون ملک اثاثوں سے متعلق نکات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں رہنماؤں پر ایک بار پھر فرد جرم عائد کر دی۔

پیپلز پارٹی رہنماؤں کی جانب سے دائر درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت پانچ مارچ تک ملتوی کر دی۔

عدالت آمد کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے اپنے کارکنان کے ہمراہ ججز گیٹ سے داخل ہونے کی کوشش کی اور پولیس کے روکنے کے باجود ججز گیٹ سے داخلے پر بضد رہے تاہم پولیس نے دونوں رہنماؤں کو منع کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو سائلین کے دروازے سے ہی اندر آنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں