عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں رہائش ترک کردی، ذرائع

عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس کی رہائش ترک کردی، ذرائع | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں رہائش ترک کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم  اب بنی گالہ میں مستقل رہائش رکھیں گے اور پرائم منسٹرسیکرٹریٹ میں صرف سرکاری امورنمٹائیں گے۔

یاد رہے کہ عمران خان اس سے قبل بھی وزیراعظم ہاوس کی اسٹاف کالونی میں رہائش پذیرتھے۔ اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کو رہائش کیلئے استعمال نہیں کریں گے تاکہ قومی خزانے کا بوجھ کم کیا جاسکے۔

وزیراعظم نے اپنی الیکشن کمپین میں وعدہ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کو ایک تعلیمی ادارے میں تبدیل کردیں گے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس 8 سو کنال پر مشتمل ہے جس میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ 9 بیڈ رومز ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں پرنسپل سیکریٹری، اسپیشل سیکریٹری، ملٹری سیکریٹری، ڈپٹی ملٹری سیکریٹریز، جب کہ وزیر اعظم کے دیگر سینئر اسٹاف کے لیے اپارٹمنٹس بھی ہیں۔ یہاں پر پولیس اور دیگر سیکوریٹی عملے کی رہائش گاہ بھی ہے جب کہ 10کمروں پر مشتمل کیمپ آفس بھی وزیر اعظم ہاؤس کا حصہ ہے۔


متعلقہ خبریں