اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی وزیر اعظم سے ملاقات

اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی وزیر اعظم سے ملاقات | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: اسلامی فوجی اتحاد کے سربرا جنرل (ر)راحیل شریف وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

قبل ازیں  دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اینڈ چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

پارلیمنٹ میں ہونے والی ملاقات میں اہم بین الاقوامی امور پر گفتگو کی گئی ہے اور اس موقع پر اراکین سینیٹ اور اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کے اراکین بھی موجود تھے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف ایک مربوط پلیٹ فام ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی میں بہت نقصان اُٹھایا ہے لیکن پاکستانی افواج ، عوام اور دیگر اداروں نے مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی اور کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی نہیں چاہتا کہ کوئی بھی ملک اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہو یہ اتحاد کسی خاص ریاست یا قوم کے خلاف نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کو مزید منظم بنانے کیلئے ہے۔

صادق سنجرانی نے راحیل شریف سے  ملاقات میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد سے مسلم ممالک کے علاوہ دیگر ممالک بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اس اتحاد کے قیام سے دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

اسلامی فوجی اتحاد کے قیام سے دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کو تقویت ملی ہے ۔ جنرل راحیل شریف نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف فعال کردار ادا کرتا رہا ہےاسلامی فوجی اتحاد نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے جاری کوششوں کو مربوط بنائے گا۔

یاد رہے کہ راحیل شریف نے  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے بھی ملاقات کی تھی۔

سابق آرمی چیف واسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے  بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیر خارجہ کو دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ یہ اسلامی فوجی اتحاد 15 دسمبر 2015 کو تشکیل پایا جد میں ابتدائی طور پر 34 ممالک شریک تھے جو بعدازاں اس کی تعداد 41 تک پہنچ گئی۔

اسلامی فوجی اتحاد کے پہلے کمانڈر پاکستان فوج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل (ر) راحیل شریف کو نامزد کیا گیا اور اب بھی وہ اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کا مقصد اسلامی ممالک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں