سعودی ولی عہد کادورہ پاکستان، 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

سعودی ولی عہد کے دورے سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی، ذرائع | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق ایم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع سعودی عرب سفارت خانہ کے مطابق محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب میں 20 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے جس سے سے پاکستان میں سرمایہ کاری آئے گی۔

اطلاعات ہیں کہ سعودی ولی عہد وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے اور اس دورے سے دونوں ممالک تعلقات میں کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

” position =”left”]

محمد بن سلمان کی سیکورٹی کیلئے 123 شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے ہیں، 132 سعودی شاہی محافظ ولی عہد کی سیکورٹی پر ماموررہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں سعودی شہزادے کیلئے جم تیار کر دیا گیا ہے ولی عہد کے ساتھ سعودی شہزادےاورشاہی خاندان کےاہم اراکین بھی ہوںگے۔

اسلام آباد کے 8 ہوٹلز کی نگرانی بھی سعودی شاہی محافظ کریں گے اور دورے کے دوران 300 سے زائد گاڑیاں شاہی خاندان کے زیراستعمال رہیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان 20،19 فروری کوبھارت کاسرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی، دفاع اور معیشت کے شعبوں میں معاہدے کیے جائیں گے۔ بعد ازاں سعودی ولی عہد دورہ پاکستان کے بعد کوالالمپور روانہ ہوں گے۔

گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے سے قبل ان کی ذاتی سیکیورٹی اور ڈاکٹرز کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ سعودی وفود اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کریں گے جس کے لیے 2 بڑے نجی ہوٹل مکمل اور 2 ہوٹل جزوی طور پر بک کرلئے گئے ہیں۔

محمد بن سلمان کی ورزش کا سامان، فرنیچر اور ضروری اشیا کے 5 ٹرک بھی مقامی ہوٹل پہنچا دیے گئے ہیں۔ محمد بن سلمان یہ دور حکومت پاکستان کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ قبل ازیں ابوظہبی کے ولی عہد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں متعدد اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔


متعلقہ خبریں