شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کو عدالت پہنچا دیا گیا

فوٹو: فائل


لاہور: ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت  ملتوی کردی گئی ۔

لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی درخواست پر سماعت کی  اور فریقین کے وکلا نے دلائل دیے ۔

ہائی کورٹ نے شہباز شریف کے وکیل کو آج رمضان شوگر ملز کیس میں دلائل دینے کے لئے طلب کیا تھا اور گزشتہ روز عدالت کی اجازت پر نیب نے لیگی صدر کی درخواست کے خلاف اضافی دستاویزات جمع کروائیں تھیں اور عدالت نے آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل کیس پر دلائل مکمل کر لئے تھے۔

آج کی سماعت میں عدالت نے استفسار کیا کہ ہمیں مطٸمن کیا جاے کہ نالے کو رمضان شوگر ملز کی طرف موڑنے کی وجہ کیا تھی۔ کیا کوٸی وجہ ریکارڈ پرموجود ہے کہ نالے کارخ شوگر مل کی طرف کیوں موڑا گیا؟

شہباز شریف کے وکیل ایڈوکیٹ امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ خوارک کا گودام بھی رمضان شوگر مل کے ساتھ موجود ہے، یہ نالہ سالانہ ڈویپلمنٹ پلان کا حصہ تھا، اس سے متعلق بل بھی پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا جو کہ پلانگ ڈویپلمنٹ کے تمام قواعد منظور ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں پیش ہوا اور پنجاب اسمبلی کی منظوری کے بعد اس پروجیکٹ پرکام ہوا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ رمضان شوگر کس کھاتے میں ہے اپ کو زمین کے کاغذات لینے چاہیے تھے تاکہ معلوم ہو سکے کہ پہلے وہاں نالہ تھا یا نہیں۔

وکیل نیب نے بتایا کہ یہ نقشہ موجود ہے اور یہ پہلے ہی بنا ہوا تھا۔ عدالت کا انوسٹیگیشن افسر سے استفسار کیا کہ ہم اپ کا بیان لےلیں گے اور ریکارڈ کا حصہ بنا لیں گےآپ بتاو کے نالہ کاغزات میں بھی تھا کہ نہیں۔ فریقین کے دلائل ابھی مکمل نہیں ہوئے تھے کہ عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی ۔


متعلقہ خبریں