پی ایس ایل 4، ٹرافی کی تقریب رونمائی


دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی دبئی اسٹیڈیم میں کردی گئی، تمام ٹیموں کے کپتانوں نے تقریب میں شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ تصاویر لی۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، لاہور قلندرز کے محمد حفیظ، کراچی کنگز کے عماد وسیم، ملتان سلطانز کے شعیب ملک اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے مختلف ٹرافیوں کی رونمائی کی۔

ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان، پشاور زلمے کے مالک جاوید آفریدی سے دیگر تمام فرنچائز مالکان اور مہمانوں نے شرکت کی۔

بعد ازاں ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتانوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ تین سال میں پاکستان سپر لیگ پاکستان کا قومی فخر بن چکا ہے، پاکستان سپر لیگ کی کامیابی میں فرنچائز اونرز، اسپانسرز اور سب سے زیادہ کردار کھلاڑیوں نے ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس لیگ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع دینا ہے، پی ایس ایل ٹرافی پاکستان کی ثقافت اور روایات کے ساتھ اس کے مستقبل کی عکاس ہے۔

خیال رہے پی ایس ایل 4 کا باقاعدہ آغاز دو دن بعد 14 فروری کو دبئی میں ہوگا جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹیڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان رات 8 بجے شروع ہوگا ۔

پاکستان سپر لیگ کا شیڈول

پاکستان سپر لیگ شیڈول،تصویر پی ایس ایل ویب سائٹ

تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2