صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ


سندھ کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی جانب سےصدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کواُن کی خواتین کےلیے پیش کی گئی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی جانب سے آرٹس کونسل کراچی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے دوران سلطانہ صدیقی کے علاوہ معروف دانشور اور ماہر تعلیم مہتاب اکبر راشدی کوبھی مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ 2015 میں انڈین ٹیلی وژن اکیڈمی کی جانب سے دبئی میں منعقد ہونے والے ”گریٹ ویمن ایوارڈز 2015“ میں ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں ”گریٹ اسکرول آف آنر (میڈیا) کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

ان ایوارڈز کا شمار برصغیر کے معتبر ایوارڈز میں ہوتا ہے، گریٹ ویمن ایوارڈز میں برصغیر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں