پی ایس ایل فور، کھلاڑیوں کی سخت نگرانی کی جائے گی


دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کیلئے کھلاڑیوں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ کھلاڑیوں کو بلاوجہ ہوٹل کی لابی میں بیٹھنے پر بھی پابندی ہو گی جبکہ وہ میڈیا منیجر کی عدم موجودگی میں انٹرویوز بھی نہیں دے پائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ فرنچائز مالکان پر ہوٹل میں کھلاڑیوں کے فلور پر جانے اور میچ سے قبل کھلاڑیوں سے ملنے پر پابندی ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ ساتھ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے اہلکار بھی ٹیموں کی مانیٹرنگ کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں سے اینٹی کرپشن کوڈ پر دستخط کروالئے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی دبئی اسٹیڈیم میں کی گئی، تمام ٹیموں کے کپتانوں نے تقریب میں شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، لاہور قلندرز کے محمد حفیظ، کراچی کنگز کے عماد وسیم، ملتان سلطانز کے شعیب ملک اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے مختلف ٹرافیوں کی رونمائی کی۔

ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان، پشاور زلمے کے مالک جاوید آفریدی سے دیگر تمام فرنچائز مالکان اور مہمانوں نے شرکت کی۔

خیال رہے پی ایس ایل 4 کا باقاعدہ آغاز دو دن بعد 14 فروری کو دبئی میں ہوگا جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹیڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان رات 8 بجے شروع ہوگا ۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2