کارکنوں کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ، ایم کیو ایم کا احتجاج کا اعلان

فوٹو: فائل


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نےکارکنوں کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعرات کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔

ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی زیر صدارت ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران جاں بحق ہونےوالے کارکن شکیل انصاری کے ایصال ثواب کیلٸے فاتحہ خوانی اور زخمی کارکن اعظم کی صحت یابی کیلٸے دعاکی گٸی۔

اجلاس میں سینٸر ڈپٹی کنوینر ،ڈپٹی کنوینر، اراکین رابطہ کمیٹی، مٸیر کراچی، قائم مقام مٸیر حیدرآباد سمیت ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے کراچی میں ایک دفتر پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پارٹی کا ایک علاقائی ذمہ دار جاں بحق جبکہ ایک اور زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں اعظم اور شکیل نامی دوافراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم شکیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزموں کے پاس ایس ایم جی اور چھوٹے ہتھیار موجود تھے۔


متعلقہ خبریں