خطے میں ایران کو مضبوط نہیں ہونے دیں گے، نیتن یاہو

اسرائیل میں نیتن یاہو یا ڈراؤنے خواب کی واپسی؟

تل ابیب: اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک مرتبہ پھر روایتی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خطے میں ایران کے وجود کو مضبوط نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کے خلاف ہر جگہ اور ہروقت کارروائیاں کرتے رہیں گے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولینڈ روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہر روز ایران کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں جیسی کہ گذشتہ روز کی کارروائی تھی۔

تل ابیب میں بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں جن سے دشمنوں کو کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو نے روانگی سے قبل ساحلی شہر حیفا کے بحری اڈے کا دورہ کیا اور میزائلوں کا معائنہ کیا۔

وزیراعطم نیتن یاہو نے بحری اڈے کے دورے کے بعد کہا کہ میں نے جو کچھ دیکھا وہ میرے لیے انتہائی حیران کن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کتنا حیران ہوا بتا نہیں سکتا البتہ دشمن کو صرف اتنا کہتا ہوں کہ ہمارے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وارسا میں ہونے والی کانفرنس میں ایران کے میزائل اور جوہری پروگرام کے ساتھ  خطے میں ایرانی اثر و رسوخ کے حوالے سے بھی غور و خوص کیا جائے گا۔

امریکہ اس کانفرنس کا شریک میزبان ہے۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے اسرائیل کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں