بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی میں ہلکی بارش متوقع

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت اور وادی لیپا میں وقفے وقفے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

گلگت بلتستان میں بارشوں کے بعد سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا ہے۔

وادی لیپا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔  شدید برفباری کے باعث وادی لیپا کا زمینی رابطہ 8 روز سے منقطع ہو گیا ہے۔

رابطہ سڑکوں کی بندش سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔  وادی لیپا میں پانی اور بجلی کا بحران بھی شدت اختیار گیا۔

مری میں تیز ہواؤئیں اورآسمان پر کالے گہرے بادل چھائے ہیں۔ مری کا موسم ابرآلود ہے اور درجہ حرارت منفی 1 رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کت مطابق آئندہ 3 دن تک نشیبی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج لاہور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ لاہور میں آج سورج نکلنے کے باوجود سردی کی شدت برقرار ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں بدھ کے روز بارش کا امکان ہے۔ بدھ کی صبح اسلام آباد میں گہرے بادل چھائے رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کا درجہ حرارت13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

کوئٹہ، ژوب، قلات، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا ، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روزبھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ قلات، کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہوئی۔


متعلقہ خبریں