عوام کے ساتھ جڑ کر مسائل حل کرنے کا طریقہ کامیاب ہوا، عمران خان

نوازشریف کی رپورٹس جعلی ہونے کا شبہ، وزیراعظم کا خط ارسال

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ براہ راست جڑ کر ان کے مسائل حل کرنے کا طریقہ کامیاب ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کے شکایتی سیل کو بہترین کامیابی ملی ہے۔ دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں پاکستان سٹیزن پورٹل ایپ کا دوسرا نمبر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دبئی میں ہونے والے مقابلے میں 87 ممالک کی 4646 ایپس شامل تھیں۔ پاکستانی ایپ نے امریکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جب کہ انڈونیشیا پہلے اور امریکا تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔


عمران خان نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کو 5 میں سے 4 اعشاریہ 5 ریٹنگ ملی جب کہ گوگل سرچ کیٹیگری میں ساتویں نمبر پر ہے۔

وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی تھی کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم شکایتی پورٹل کا استعمال کریں۔ ماہ نومبر اور دسمبر کے 47 روز میں ایک لاکھ 72 ہزار شکایات پورٹل کو موصول ہوئیں۔ جن میں سے 59 ہزار شکایات حل کی گئیں جب کہ باقی پر کام ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا تھا کہ 29  ہزار لوگوں نے اپنی شکایات کے حل کے بعد اپنی رائے بھی دی۔

وزیر اعظم شکایات سیل 28 اکتوبر کو قائم کیا گیا تھا اور وزیر اعظم کی جانب سے عوام کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

وزیر اعظم کے ٹوئٹ پر لوگوں نے شکایات حل نہ ہونے کی طرف بھی متوجہ کیا۔ عمران خان کو بتایا گیا کہ ہماری شکایات حل نہیں کی جا رہی ہیں۔

عمران خان کے شکایات سیل پر لوگوں کو براہ راست شکایت درج کرانے کی سہولت حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں