زلمی کے شائقین کا لہو گرمانے کے لیے پشتو ترانہ جاری



پشاور زلمی کے شائقین کا انتظار ختم ہوا، شائقین کا لہو گرمانے کے لیے پشتو ترانہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پشتو گلوکارہ گل پانڑا اور زیک آفریدی نے زلمی کے پشتو ترانے میں اپنی گلوکاری کے رنگ بھرے ہیں۔

زلمی کا ترانہ نوجوانوں کے لیے متاثرکن ہے کہ وہ امن کے فروغ کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کام بھی سرانجام دے سکتے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں ایونٹ کی تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، لاہور قلندرز کے محمد حفیظ، کراچی کنگز کے عماد وسیم، ملتان سلطانز کے شعیب ملک اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے مختلف ٹرافیوں کی رونمائی کی۔

ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان، پشاور زلمے کے مالک جاوید آفریدی سے دیگر تمام فرنچائز مالکان اور مہمانوں نے شرکت کی۔

خیال رہے پی ایس ایل 4 کا باقاعدہ آغاز دو دن بعد 14 فروری کو دبئی میں ہوگا جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹیڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان رات 8 بجے شروع ہوگا۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2