شاہ محمود قریشی کو سعودی عرب سے ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں

مؤثر سفارت کاری کی وجہ سے پاکستان پوری دنیا کا مرکز بن چکا، وزیر خارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سعودی عرب میں ملنے والے  قیمتی تحائف اپنے  پاس رکھنے سے معذرت کرلی ہے ، شاہ محمود قریشی نے دورہ سعودی عرب میں ملے تحائف سرکاری توشہ خانے میں جمع کرا دیے ہیں۔ہم نیوز کو حاصل ہونے والی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے 63 لاکھ روپے مالیت کے تحائف ملے تھے، جن میں 48 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی رولیکس گھڑی بھی شامل تھی۔ شاہ محمود قریشی کو  ساڑھے 9 لاکھ روپے کا سونے کا قلم، ایک لاکھ 35 ہزار کے سونے کے کف لنکس بھی تحفے میں دیے گئے تھے،

شاہ محمود قریشی کو 2 لاکھ 5 ہزار روپے مالیت کی سونے کی تسبیح بھی دی گئی تھی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کو 2 لاکھ 10 ہزار روپے کی سونے کی انگوٹھی بھی تحفے میں ملی تھی۔تحائف واپسی کے موقع پر  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  ماضی میں حکومتی عہدیداران بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو اپنا حق سمجھتے تھے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 19 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ ماضی میں  کچھ حکمرانوں  کودیگر ممالک سے ملنے والے تحائف کو سرکاری توشہ خانے میں جمع کرانے کے بجائے خود رکھنے پرتنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں