سندھ،گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم، اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

سندھ میں موٹر وہیکل بک ختم، اسمارٹ کارڈ متعارف

فائل فوٹو۔–


کراچی: سندھ حکومت نے موٹر وہیکل بک ختم کرکے اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے بتایا کہ محکمہ ٹرانپسورٹ نے سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل اسمارٹ کارڈ کی فیس 800 روپے تک ہوگی،اسمارٹ کارڈ کے بعد بک گم ہوجانے کے امکانات مزید کم ہوجائیں گے۔

واضح رہے ابھی اسمارٹ بگ کے اجرا میں دو ماہ کا وقت لگے گا۔

دوماہ قبل سندھ حکومت نے موٹروہیکل آرڈیننس تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعد صوبے میں موٹر سائیکلوں میں ٹریکر کی تنصیب لازمی قرار دی گئی تھی۔

اس بارے میں صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر کا کہنا تھا کہ موٹروہیکل آرڈیننس تبدیل ہونے کے بعد موٹرسائیکلوں میں ٹریکرلگانا لازمی قراردیا جائے گا جبکہ  ٹریکر نصب نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں