سندھ پولیس باقی صوبوں سے بہتر ہے،سعید غنی


اسلام آباد: اس وقت سندھ پولیس باقی صوبوں سے بہتر ہے۔ اب پولیس کا ادارہ وفاق کے پاس چلا گیا ہے اور ذمےداری بھی ان کی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو بہت سی باتیں پسند نہیں آئی ہوں گی۔ اس وقت سندھ پولیس سب سے زیادہ آزاد ہے۔

ارشاد رانجھانی قتل کیس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وائرل ہوئی ویڈیو میں بہت سارے حقائق سامنے آئے ہیں۔ اب اگر صوبائی حکومت کے علم میں یہ باتیں آئیں تو انہوں نے ذمےداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کو کچھ احکامات دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے دباؤ ڈالنا کی بات کرنا ذاتی ہے ، انہوں نے جو کیا واقعہ کے تناظر میں کیا۔

یہ باتیں سامنے آرہی ہیں پولیس نے اسلحے میں ردوبدل کیا ہے،بیرسٹر احتشام

سانحہ ساہیوال میں متاثرہ خاندان کے وکیل بیرسٹر احتشام نے بتایا کہ یہ باتیں سامنے آرہی ہیں پولیس نے اسلحے میں ردوبدل کیا ہے تاہم سچ کو چھپایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ رپورٹ بہت حد تک مکمل کی جاچکی ہے اور بس وزیراعلیٰ کا انتظار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے فوری طور پر اسلحہ کیوں تحویل میں نہیں لیا گیا۔

پہلے بھی پی ٹی ایم کے ساتھ مذاکرات کیے گئے تھے،رحیم اللہ یوسفزئی

صحافی رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا کہ طالبان کے معاملے پر ابھی بہت کام ہونا باقی ہے، پہلے بھی پی ٹی ایم کے ساتھ مذاکرات کیے گئے تھے لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔

حج پر سبسڈی معاملہ

سربراہ پرائیوٹ حج ٹور آپریٹرز شاہ جہاں خلیل نے کہا کہ اس معاملے پر پہلے بھی بات چیر ہوتی رہی ہے اور آگے بھی مل کر ہی کام کریں گے۔


متعلقہ خبریں