بھارت کا سرحدوں کی نگرانی اسرائیلی ڈرونز سے کرانے کا فیصلہ

روسی افواج نے شام کو فضائی حملے سے بچالیا: اسرائیلی ڈرون مار گرایا

اسلام آباد: خبردار! پاکستان اور چین کی بھارت سے ملحقہ سرحدوں کی نگرانی اب اسرائیلی ڈرونز کریں گے۔ بھارت کی وزارت دفاع نے اس مقصد کے لیے اسرائیل سے 54 ہاروپ ڈرونز خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایران کی خبررساں ایجسنی ’ تسنیم نیوز ایجنسی‘ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے اسرائیل سے 54 ہاروپ ڈرونز خریدنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سے ملحقہ سرحدوں کی نگرانی سے امن وامان کی صورتحال بہترہوگی۔

ایرانی خبررساں ایجنسی نے بھارت کے ذرائع سے بتایا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے پاس 110 ڈرونز پہلے ہی سے موجود ہیں۔ بھارتی ڈرونز جاسوسی کرنے والے ٹھکانوں اور ریڈار اسٹیشنوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ انہیں کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کے بھی حامل ہیں۔

دفاعی ماہرین کے حوالے سے ایرانی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارت جنگی ڈرونز کے پروجیکٹ پر بھی کام کر رہا ہے جس کی تکمیل کے بعد چین اور پاکستان کی سرحدوں کے ساتھ نگران ڈرونز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

تسنیم نیوز ایجسنی کے مطابق مودی سرکار کے اسرائیل کے ساتھ آئے روز دفاعی معاہدے خطے کو ایک مرتبہ پھر اسلحے کی دوڑ کی طرف لے جارہے ہیں۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں آباد کروڑو مسلمان مودی سرکارسے اس وجہ سے بھی سخت ناراض ہیں کیونکہ وہ مسلمانوں کے ازلی دشمن اسرائیل سے تعلقات بڑھانے پرمصرہے۔


متعلقہ خبریں