پٹ بل پی ایس ایل 4کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہونگے


امریکی گلو کار پٹ بل پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ امریکی گلو کار پٹ بل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے وڈیو پیغام میں شائقین سے معذرت کی ہے ۔ پٹ بل نے کہاہے  کہ میں بہت خوش تھا کہ پی ایس ایل کی تقریب میں شرکت کروں گا مگر بدقسمتی سے طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہو گئی ہے۔

پٹ بل کا کہنا تھا کہ بہت لمبا سفر ہےاس لیے  دبئی میں وقت پر نہیں پہنچ سکوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فین سے معذرت خواہ ہوں ۔پٹ بل نے کہاہے کہ وہ اگلے سال ضرور آئیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور کی افتتاحی تقریب میں جنون گروپ اور آئمہ بیگ دبئی کی فضاؤں میں سر بکھیریں گے۔  انگلش بینڈ بھی اپنا رنگ جمانے کی کوشش کرے گا۔پی ایس ایل سیزن فور کا ٹائیٹل سانگ فواد خان کے حصے میں آئے گا ۔فواد خان ایک نئے انداز سے اسٹیج پر اپنے چاہنے والوں کے لیے جلوہ گر ہوں گے۔پی ایس ایل کا افتتاحی میچ، افتتاحی تقریب کے بعد  لاہورقلندرز اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2