پی ایس ایل فور کا افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے نام

کرکٹر آصف علی کی بیٹی نور فاطمہ کی نماز جنازہ ادا

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے 172 رنز ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رانچی اور رضوان حسین بطور اوپنرز میدان میں اترے۔

فہیم اشرف کا چھکا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح!

قلندرز کیلئے راحت، لیوک رانچی آؤٹ!

راحت کی اوور میں تیسری وکٹ، سالٹ بھی آؤٹ!

45 رنز کے مجموعی اسکور پر اسلام آباد کی پہلی وکٹ رضوان کی صورت میں گری جنہوں نے 15 رنز بنائے۔ اگلی ہی گیند پر لیوک رانچی جبکہ اوور کی آخری گیند پر سالٹ آؤٹ ہوگئے۔

اس طرح اسلام آباد شاندار آغاز سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا۔ کیمرون ڈیلپورٹ اور حسین طلعت کے درمیان شراکت نے یونائیٹڈ کی امیدیں پھر سے جگادیں تاہم دونوں بلے باز جلد آؤٹ ہوگئے۔

اس موقع پر نوجوان بلے باز آصف علی اور فہیم اشرف کے درمیان شاندار شراکت قائم ہوئی جس نے لاہور قلندرز سے میچ چھین لیا۔

آخری اوور میں کپتان محمد حفیظ کی گیند پر چھکا لگاکر فہیم اشرف نے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

لیوک رانچی کا چھکا، بال گراؤنڈ سے باہر!

کیمرون ڈیلپورٹ کا شاندار شاٹ، 6 رنز ملیں گے!

راحت کی چوتھی وکٹ، ڈیلپورٹ بھی پویلین لوٹ گئے!

پی ایس ایل کے رنگ میں کارلوس بھی رنگ گئے!

اس سے قبل فخر زمان اور سہیل اختر کی جانب سے شاندار آغاز کے باوجود لاہور قلندرز 172 رنز کا ہدف ہی دے پائے۔

لاہور کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 97 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، سہیل 37 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

فخر زمان کا شاندار چھکا!

شاداب خان کی گیند سہیل اختر نے گراؤنڈ کے پار لگادی!

دوسرے اینڈ سے فخر زمان کا بلا رنز اگلتا رہا تاہم 65 کے انفرادی اسکور پر فخر شاداب خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

جارح مزاج اوپنر نے اپنی اننگز کے دوران 6 چوکے اور تین فلک شگاف چھکے لگائے۔ 14ویں اوور کے اختتام پر لاہور نے 125 رنز بنالیے تھے جبکہ اس کی دو وکٹیں گرچکی تھیں۔

بالآخر فہیم اشرف نے بدلہ لے ہی لیا، سہیل اختر آؤٹ!

ٹورنامنٹ ڈیبیو کرنے والے ڈیویلیئرز کا شاندار چھکا!

شاندار نصف سنچری کے بعد فخر آؤٹ!

پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو کررکے اے بی ڈیویلیئرز نے کچھ جاندار شاٹس ضرور کھیلے تاہم وہ اسکور میں 17 رنز کا ہی اضافہ کرسکے۔ اپنی اننگز کے دوران انہوں نے ایک چھکا اور دو چوکے لگائے۔

اختتامی اوورز میں اسلام آباد کے بولرز نے میچ میں واپسی کرتے ہوئے لاہور کے رنز بنانے کی رفتار سست کردی جس کے باعث قلندرز کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئیں۔

اختتامی دس اوورز میں قلندرز کی 8 وکٹیں گریں۔ شاندار آغاز کے باوجود لاہور 172 رنز کا ہدف ہی دے پائی۔

یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے دو جبکہ سمیع، شہاب، ڈیلپورٹ اور وقاص مقصود نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین لوٹایا۔

نوجوان وقاص مقصود نے ڈیویلیئرز کو آؤٹ کردیا!

کیمرون ڈیلپورٹ کی گیند سمجھنے سے قاصر، برینڈن ٹیلر آؤٹ!

اسلام آباد کی ٹیم میں رضوان حسین، لیوک رانچی (وکٹ کیپر)، فلپ سالٹ، حسین طلعت، کیمرون ڈیلپورٹ، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب کان، سمیت پٹیل، محمد سمیع (کپتان) اور وقاص مقصود شامل تھے۔

نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد فخر زمان شائقین کی داد وصول کررہے ہیں۔

لاہور کی ٹیم میں فخر زمان، محمد حفیظ (کپتان)، اے بی ڈیویلیئرز، انٹون ڈیوسچ، برینڈن ٹیلر، سہیل اختر، کارلوس بریتھویٹ، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور راحت علی شامل تھے۔

شاندار کارکردگی پر فہیم اشرف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعے کو پی ایس ایل میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز جبکہ دوسرا پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2