اگلا جمعہ جاتی عمرہ میں ادا کروں گا، نواز شریف

اگلا جمعہ جاتی عمرہ میں ادا کروں گا، نواز شریف

فوٹو: فائل


لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگلا جمعہ جاتی عمرہ میں ادا کروں گا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف کی جیل میں ہونے والی گفتگو سامنے آگئی، بارش کے موسم میں نوازشریف کا موڈ بھی خوشگوار ہو گیا۔ نوازشریف نے پیر صابر شاہ سے مالم جبہ اور ہزارہ میں برف باری کے بارے میں بھی پوچھا۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ صبح سات بجے سیل کھلا تو بارش کے سہانے موسم سے خوب لطف اندوز ہوا۔ اگر جیل سے باہر ہوتا تو برف باری کو انجوائے کرتا۔

نواز شریف سے ملاقات کے لیے آنے والے لیگی کارکنان نے سوال کیا کہ آپ اسپتال، جیل یا گھر جانا پسند کریں گے ؟

سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ اگر رہائی ملی تو رائے ونڈ جاتی عمرہ جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ انشااللہ اگلے جمعہ تک رہائی ملک جائے گی اور اگلا جمعہ جاتی عمرہ میں ادا کروں گا۔ اس موقع پر سہانے موسم میں شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے، زندگی یوں ہی تمام ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نواز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن ہے، میڈیکل بورڈ

سابق وزیر اعظم نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وہ ٹی وی دیا گیا ہے جس پر کوئی خبرنامہ نہیں آتا۔ سرکاری ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں کوئی خبر نہیں آتی عدالتی کارروائی دیکھنے سے بھی محروم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختی لگا رہی ہے۔ ہیلتھ کارڈ پی ٹی آئی کا نہیں مسلم لیگ نون کا منصوبہ ہے۔ ان لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ بھی نہیں ہے۔

کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے دوران سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے نوازشریف کی جلد رہائی کے لئے دعا بھی کرائی۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جس کی وجہ سے کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔


متعلقہ خبریں