پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجنے کو تیار

بھارتی چینل نے پی ایس ایل کی لائیو کوریج بند کر دی

پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی ہیں۔ چھ ٹیموں کے درمیان ایک ٹرافی کے لیے 34 مقابلے ہوں گے، اس سے پہلے پی ایس ایل کے تین سیزنز کھیلے جاچکے ہیں۔

آیئے جانتے ہیں کس ٹیم نے کتنی پی ایس ایل ٹرافیاں اپنے نام کیں۔

پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا میلہ 2016 میں سجا تھا۔ پہلے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونایئٹڈ اور رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈ ایئٹر تھیں۔ 2017 میں میگا ایونٹ کا دوسرا ایڈیشن کھیلا گیا۔ اس مرتبہ بھی رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈ یئٹر تھی جبکہ میگا ایونٹ کی ٹرافی پشاور زلمی نے اپنے نام کی تھی۔

پی ایس ایل کا تیسرا سیزن بھی اسلام آباد یونایئٹڈ کے نام رہا تھا جبکہ پشاور زلمی نے فائنل میں جگہ بنائی لیکن زلمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری سے ہوچکا ہے جبکہ فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے میچز شارجہ، دبئی اور ابو ظہبی میں ہوں گے تاہم پی ایس ایل کے آخری آٹھ میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن میں سے تین میچ لاہور اور پانچ میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے اور اسی سلسلے میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں 90 سے زائد ہائی ریزولیشن کیمروں کی تنصیب کی جائے گی جس کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا ہر حصہ اب کیمروں کی نظرمیں ہو گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کے انکلوژرز، گراؤنڈ، پویلین اوراسٹیڈیم کے اندرونی حصے کیمروں کی مکمل نگرانی میں ہوں گے جبکہ کیمروں کی مانٹیرنگ کے لیے اسٹیڈیم میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کی نگرانی سیکیورٹی ادارے کریں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے چاروں اطراف، ملحقہ سڑکیں اورعمارتیں بھی اب کیمرے کی آنکھ سے نہیں بچ سکیں گی جب کہ جدید کیمروں کے ذریعے اسٹیڈیم میں بیٹھے ہرشخص کی نقل وحرکت بھی مانیٹرہو گی۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2