محمد بن سلمان روشن خیال نوجوان سعودی ولی عہد

فوٹو: فائل


اسلام آباد:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے روشن خیال نوجوان ولی عہد مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ایم بی ایس کے نام سے شہرت حاصل کی جبکہ عہدہ سنبھالتے ہی قدامت پسند ملک میں سماجی اور سیاسی سطح پر کئی اہم تبدیلیاں بھی کیں۔

بدعنوانی کےخلاف کارروائی کی گئی، خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت مل، سینما گھرکھلے اور میوزیکل کنسرٹس کا بھی انعقاد کیا جانے لگا۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد لبرل معاشرہ ویژن 2030 کے نام سے سماجی و اقتصادی تبدیلیوں کا پروگرام، بدعنوانی کےخلاف مہم، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کا نقشہ ہی بدل دیا۔

محمد بن سلمان 31 اگست 1985 کو پیدا ہوئے

محمد بن سلمان 31 اگست 1985 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے ریاض کی کنگ سعد یونیورسٹی سے گریجوایشن کیا۔ 21 جون 2017 کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اپنے 57 سالہ بھتیجے محمد بن نائف سے ولی عہد کا منصب واپس لے کر اپنے 31 سالہ بیٹے محمد بن سلمان کو ولی عہد بنا دیا۔

ایم بی ایس کے نام سے پکارے جانے والے محمد بن سلمان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب میں غیرمعمولی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔ محمد بن سلمان نے وزارت دفاع کا قلمدان بھی اپنے پاس رکھا۔ وہ طاقتور اور بااختیار ولی عہد کے طور پر سامنے آئے۔

ستمبر2017 میں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی کے خاتمے کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔ تو قدامت پسندوں کی طرف سے آوازیں اٹھیں۔ جس کا جواب محمد بن سلمان نے سعودی عرب کوماڈریٹ اسلامی ریاست بنانے کا اعلان کرکے دیا۔ ولی عہد پر تنقید کرنے والیے مذہبی رہنماؤں اور دانشوروں کےخلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کیا گیا۔

اس کے علاوہ محمد بن سلمان نے بدعنوانی کےخلاف بڑی مہم کا آغاز کیا۔ شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افرا، وزرا اور اہم سعودی شخصیات سمیت 300 سے زائد شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ سینما گھروں کو دوبارہ کھولنا، موسیقی کے کنسرٹس، تفریح اور سیاحت سے متعلق اہم اقدامات محمد بن سلمان کی لبرل پالیسیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

سعودی عرب میں پہلی پاکستانی فلم ‘پرواز ہے جنون’ کی نمائش بھی کی گئی جو ہم نیٹ ورک کے بینر تلے تیار ہوئی۔

محمد بن سلمان کے پاس کونسل آف اکنامک اینڈ ڈویلپمنٹ افیئرز کے چیئرمین کا قلمدان بھی ہے

اس وقت محمد بن سلمان کے پاس کونسل آف اکنامک اینڈ ڈویلپمنٹ افیئرز کے چیئرمین کا قلمدان بھی ہے۔ اس کونسل کا اقتصادی پالیسی بنانے میں اہم کردار ہے۔ سعودی ولی عہد تیل کی بڑی کمپنی آرامکو کی نگرانی بھی کرتے ہیں۔

محمد بن سلمان چار بچوں کے والد ہیں جن میں 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں