سعودی حکومت کا پاکستانیوں کے لیے ویزا فیس میں کمی کا فیصلہ

فائل فوٹو


ریاض: سعودی حکومت کا پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فیس میں کمی کا فیصلہ  کیا ہے۔ جس کے بعد  یہ فیس 338 ریال ہو جائے گی۔

سفارتی حکام کے مطابق پاکستانیوں کے لیے وزٹ ویزا فیس2000 ریال کی بجائے338 ریال ہوگی، سفارتی حکام نے بتایا کہ سنگل انٹری فیس 338 ریال جبکہ ملٹی پل ویزا فیس 675 ریال کردی گئی ہے ویزا فیس میں کمی کا اطلاق 15 فروری سے کیا جائے گا۔

پاکستان نے بھی سعودی شہریوں اور تاجروں کے لیے ویزا فیس میں کمی کردی ہے

سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھی سعودی شہریوں اور تاجروں کے لیے ویزا فیس میں کمی کردی ہے، سعودی شہریوں کے لیے فیسوں میں کمی کا اطلاق 12 دسمبر2018 سےہوچکا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان نے سنگل انٹری فیس270 ریال جبکہ ملٹی پل ویزافیس 540  ریال کردی ہے، اسی طرح بزنس سنگل انٹری ویزا فیس 405 ریال جبکہ ملٹی پل بزنس ویزا فیس810 ریال ہوگی، یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تجارت وسرمایہ کاری کےفروغ کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ سعودی عرب سے اتنا بڑا وفد کبھی پاکستان نہیں آیا، برادر ملک کے ساتھ 8 ایم او یو پر دستخط کریں گے۔

اسلام آباد میں وفاقی مشیر تجارت رزاق داؤد، ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کے سعودی عرب سے ساتھ تعلقات سرد مہری کا شکار تھے، برادر ملک پاکستان کا بااعتماد دوست تھا تاہم اس میں خلا آگیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے یکے بعد دیگرے دونوں دوروں میں اس سرد مہری کو ختم کرنے میں مدد ملی، انہوں نے اس تعاون کو شراکت داری تعاون میں بھی بدلنے کی بات کی۔

دوسری جانب رواں ہفتے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔


متعلقہ خبریں