پی ایس ایل کی تقریب میں پرویز مشرف بھی شریک

پی ایس ایل کی تقریب میں پرویز مشرف بھی شریک

فائل فوٹو۔–


دبئی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے دبئی میں منعقد پاکستان سپر لیگ فور (پی ایس ایل) کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں پرویز مشرف حاضرین کے ساتھ بیٹھ  کر انجوائے کرتے رہے۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کی افتتاحی تقریب کا انعقاد دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا گیا جس میں عالمی شہرت یافتہ ملکی و غیر ملکی فنکاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا اور تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔ تقریب میں معروف فنکار آئمہ بیگ، جنون، فواد خان اور دیگر نے اپنے فن کا جادو جگایا۔ فواد خان نے پی ایس ایل کے ترانے پر پرفارم کیا جبکہ آئمہ بیگ نے مشہور زمانہ گانے ’ڈسکو دیوانے‘ پر تماشائیوں کا دل جیت لیا۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری سے ہوچکا ہے جبکہ فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے میچز شارجہ، دبئی اور ابو ظہبی میں ہوں گے تاہم پی ایس ایل کے آخری آٹھ میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن میں سے تین میچ لاہور اور پانچ میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے اور اسی سلسلے میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2