مولا چٹوک، بلوچستان کی چھپی ہوئی جنت نظیر وادی کی تصاویر

مولا چٹوک کا پر کشش منظر


مولا چٹک بلوچستان کے ضلع خضدار کی ایک تنگ وادی ہے جہاں تقریباً چھ کلومیٹر پر محیط ایک ایسا چشمہ موجود ہے جس کا پانی یخ ٹھنڈا اور شیشے کی طرح شفاف ہے۔ پہاڑوں کی اوٹ سے آتا آبشار کا پانی پوری وادی کو سیراب کرتا ہے۔ لیکن یہاں تک پہنچنے کا راستہ انتہائی خطرناک ہونے کے باعث سیاحوں کی اکثریت اس سے واقف نہیں۔

اس وادی کے کھانے بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ جن میں گوشت کا روش اور پتھر پر پکنے والی لذیز روٹی شاید ہی پورے پاکستان میں کہیں ملتی ہو اور یہی نہیں یہاں کی چائے اور قہوہ اتنا مزیدار ہے کہ جو چائے نہ بھی پیتا ہو وہ بھی پینا پسند کرتا ہے۔

یہ بلوچستان کا ایسا خوبصورت علاقہ ہے جو دنیا کی نظروں سے اوجھل ہے۔ کراچی سے یہاں تک مکمل سفر تقریباً 16 سے 18 گھنٹے کی مسافت پرہے اور پر خطرراستے کے باعث یہاں فور ویل میں ہی سفر کیا جاتا ہے۔

اس جنت نظیر وادی کی کچھ تصاویر ملاحظہ کیجئے۔

مولا چٹوک کی جنت نظیر آبشار اور چشمے کا ابتدائی منظر
مولا چٹوک : چشمے کے شفاف پانی کے نیچے مٹی کی سطح باآسانی دیکھی جاسکتی ہے
مولا چٹوک : پہاڑوں کے دامن میں موجود چشمے کا شفاف پانی دھوپ میں دو مختلف رنگوں میں دیکھائی دے رہا ہے
مولا چٹوک : چشمے کا پانی بالکل آئینے کی طرح شفاف دکھائی دے رہا ہے
مکران کوسٹل ہائی وے کا ایک منظر
مولا چٹوک تک پہنچنے کا پر خطر راستہ
مولا چٹوک کے راستے میں ابھی وہاں سے اآنے والا ٹھنڈا اور میٹھا پانی موجود ہے جو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ اپنے راستہ بناتا ہوا بہہ رہا ہے
مولا چٹوک کے نزدیک ایک پرفضا مقام
مولا چٹوک: ان دونوں تصاویر میں واضح طور پر پانی کا نیلا رنگ دیکھا جاسکتا ہے
مولا چٹوک کے لوگ اس پانی کو پینے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں اور اس کا ذائقہ انتہائی تازہ ہوتا ہے
مولا چٹوک کا ایک خوبصورت اور دلفریب منظر

متعلقہ خبریں