خبردار: اسمارٹ فونز نے ایک ارب افرادکی سماعتیں داؤ پر لگا دیں


اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ موبائل فونز اور موسیقی سننے کے دیگر آلات کے بڑے پیمانے پر استعمال سے تقریباً ایک ارب افراد کی سماعتوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر سماعتیں نوجوانوں کی متاثر ہورہی ہے کیونکہ وہ بہت زیادہ آلات کا استعال کرتے ہیں۔

رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ سماعت کو محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی معیار اور آواز کی محفوظ سطح مقرر کی جائے۔ عالمی ادارہ صحت اور انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین نے صوتی آلات بنانے والوں کے لیے سماعت سے متعلق بین الاقوامی میعارتیار کیے ہوئے ہیں جن پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کا کہنا ہے کہ اونچی آواز میں موسیقی اور دوسری صوتی آلات سننے والوں کی تقریباً آدھی تعداد ایسے افراد کی ہے جن کی عمریں 12 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔

درج بالا اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً ایک ارب 10 کروڑ سے بھی  زیادہ نوجوان اونچی آواز میں موسیقی یا دیگر چیزیں سنتے ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہام گیبریسس نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ سماعت کو نقصان پہنچنے کے بعد کوئی ایسا طریقہ نہیں ہے کہ سننے کی صلاحیت دوبارہ بحال کی جا سکے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت تقریباً  46 کروڑ سے زائد افراد بہرے پن کا شکا رہیں جن میں ساڑھے تین کروڑ بچے ہیں۔زیادہ افراد بہرے پن کا شکار ہیں جن میں ساڑھے تین کروڑ کے لگ بھگ بچے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق نوجوانوں کو موسیقی سنتے وقت حفاظتی معیار کو مدنظر رکھنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں