جنگ عظیم دوئم میں تباہ ہونے والے امریکی بحری جہاز کا ملبہ برآمد


اسلام آباد: جنگ عظیم دوئم کے دوران تباہ ہونے والے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کا ملبہ برآمد ہو گیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوایس ایس ہارنٹ نامی بحری جہاز کا ملبہ جنوبی بحرالکاہل میں 17،500 فٹ کی گہرائی سے ملا ہے۔

امریکی تاریخ دانوں کے مطابق یوایس ایس ہارنٹ نے 1942 میں جاپان پر کیے جانے والےحملے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ یہ طیارہ بردار بحری جہاز مڈوے کی فیصلہ کن جنگ میں بھی شامل رہا تھا۔

عالمی خبررساں ایجسنی کے مطابق جس وقت یہ طیارہ بردار امریکی جہاز تباہی سے دوچار ہوا اس وقت اس پر عملے کے 2170 افراد سوار تھے۔

یو ایس ایس ہارنٹ کی تباہی کے نتیجے میں عملے میں 111 افراد ہلاک ہوگئے تھے لیکن 2059 محفوظ رہے تھے۔

 


متعلقہ خبریں