مرغی چوری کیس، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع


اسلام آباد:اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت مرغی چوری سے متعلق کیس بارے رپورٹ جمع کرادی ہے۔ تھانہ کورال کے تفتیشی افسر زبیر نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی ہے ۔رپورٹ میں مبینہ مرغی چور نے مرغیوں کے علاوہ جو سامان چوری کیا ہے اسکی تفصیلات شامل ہیں۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرغی چور نے مرغیوں کے ساتھ ساتھ  کمپیوٹر اور دیگر اشیاء چوری کیں۔

رپورٹ میں ملزم محمد زاہد سے برآمد اشیاء کی فہرست بھی لف کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ مبینہ مرغی چور سے برآمد اشیاء میں ڈسپنسر، ایل سی ڈی کمپیوٹر، سی پی یو، ماؤس ،چھوٹا گرائینڈر، بڑا گرایینڈر، بیڈمنٹن ریکٹ شامل ہے۔ مقدمے کے مدعی اور گواہ  راجہ سجاد نے پولیس کو بتایا ہے کہ یہ سامان اس کے دفتر سے چوری ہوا۔ مقدمے کے گواہ جمشید احمد نے بھی مدعی کے بیان کی تصدیق کی ہے۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ملزم سے آلات نقب زنی ، دو عدد ٹرکی پرندے اور سیاہ گولڈن رنگ کا مرغ بھی برآمد ہواہے۔ اس کے علاوہ ملزم سے 25 الیکٹرانک اشیاء اور 15 جیولری آئٹم بھی برآمد  کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں