14ویں چولستان جیپ ریلی کاپہلا مرحلہ



بہاولپور: چودھویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کی پریپیڈ کیٹگری کا افتتاح کمشنر بہاول پور ڈویژن نے چولستان میں فلیگ آف کرکے کیا۔

14 ویں چولستان جیپ ریلی کے پہلے مرحلے کے آغاز  میں 118 گاڑیاں شامل تھیں۔ پریپیڈ کیٹگری کی پہلی دوڑ میں پچاس سےزائد گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔

اس موقع پر ایم ڈی ٹی ڈی سی پی احمر ملک، ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیمور، سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پری پےئرڈ کیٹگری میں50 ڈرائیورز نے حصہ لیا جو پہلے مرحلہ کے دوران ضلع بہاول پور کی حدود میں220کلومیٹر اور دوسرے مرحلہ کے دوران ضلع بہاول نگر کی حدود میں246 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔

چولستان ڈیزرٹ ریلی پہلے مرحلہ میں ڈپریپیڈ کیٹگری ایس ون میں نادر خان مگسی9:00 بجے، بابر خان کی گاڑی9:03 ، زین محمود کی گاڑی9:06، محمد آصف فضل چوہدری کی گاڑی 9:09 ، جعفرمگسی کی گاڑی9:12 ، نوشیرواں ٹوانہ9:15 ، اسد کھورو9:18 ، نعمان خان سرن جان9:21 ، صاحبزادہ سلطان محمد علی9:24 ، فیصل شادی خیل9:27 اور آصف امام کی گاڑی9:30 منٹ پر روانہ ہوئیں۔

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ روز ہوئے کولیفائنگ راؤنڈ میں ریکارڈ ایک سو اٹھارہ گاڑیاں شامل ہوئیں۔ پریپیڈ کیٹیگری میں 51 جبکہ اسٹاک کیٹیگری میں 67 گاڑیاں شامل تھیں۔ اس بار پانچ خواتین ڈرائیورز بھی ریلی کا حصہ ہیں۔ کوالیفائنگ راونڈ میں میر نادرخان مگسی پہلےنمبرپررہے۔ میر نادر مگسی نے تین کلو میٹر کا ٹریک 1 منٹ 34 سیکنڈز میں طے کیا۔ اسٹاک کیٹیگری میں 2:3.60 سیکنڈز کے ساتھ منصور حلیم فاتح رہے ۔ جبکہ خواتین کے درمیان ہوئے مقابلے میں  اسلام اباد کی سلمی  نے میدان مار لیا۔


متعلقہ خبریں