گلیڈی ایٹرز بمقابلہ زلمی، کوئٹہ کی چھ وکٹوں سے جیت


اسلام آباد:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی،پشاور زلمی کے 156 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کوئٹہ کی جانب سے سرفراز احمد 35 اور عمر اکمل  74 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، زلمی کی جانب سے وہاب ریاض ،عمید آصف اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

عمر اکمل کی فارم میں واپسی،شاندار چھکے کے ساتھ میچ کا اختتام کیا

پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن فور کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 156رنز کا ہدف دیا۔زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز اسکور کئے۔

زلمی کی جانب سے مصباح الحق نے 49  کامران اکمل نے 49 اور صہیب مقصود نے 26 رنز اسکور کئے۔کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز نے دو اور محمد عرفان اور غلام مدثر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ کی جانب سے نپی تلی باولنگ کی باعث زلمی کے بلے باز کھل کر اسکور کرنے میں ناکام رہے،اس سے قبل کوئٹہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

وہاب ریاض کا روسو کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد دلچسپ انداز

وہاب ریاض کے پیس کے آگے رائلی روسوو بے بس

عمر اکمل کا کلاسی شاٹ،بال باؤنڈری سے باہر

زلمی کا وار، احمد شہزاد حسن علی کا شکار

کامران اکمل کا چھکا، بال گراؤنڈ سے باہر!

نوجوان باولرغلام مدثر کی عمدہ باولنگ،صہیب مقصود آوٹ

رن ریٹ کا پریشر،کامران اکمل بڑی ہٹ مارتے ہوئے نواز کا شکار

مصباح الحق کا فلک شگاف چھکا!

نواز کی عمدہ باؤلنگ، کیرن پولارڈ آؤٹ

پشاور زلمی کے گیارہ کھلاڑیوں میں کامران اکمل،کپتان ڈیرن سیمی ،آنڈرے فلیچر،شعیب مقصود، مصباح الحق، کیرن پولارڈ، لیم ڈاسن، وہاب ریاض، حسن علی، عمید آصف اور سمین گل شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں کپتان سرفراز احمد،احمد شہزاد،عمر اکمل،رائلی روسوو، شین واٹسن،ڈیرن سمتھ،محمد نواز،غلام مدثر، تنویر احمد ،محمد عرفان اور فواد احمد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل کا افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے نام

آج پہلے کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کا سامنا ہوا تھا۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 172 رنز بنائے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں کو شکست دی تھی۔ شاندار کارکردگی پر فہیم اشرف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2