کراچی بمقابلہ ملتان۔پشاور بمقابلہ کوئٹہ، کس کا پلڑا بھاری


اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ کراچی کنگز او ملتان سلطان کے مابین پاکستان وقت کے مطابق دن 4:30 منٹ شروع ہو گا، جبکہ دوسرا میچ پشاور زلمئ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین رات 9.00 بجے کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے اب تک ہونے میچز پر نظر دوڑائیں تو کراچی کنگز اور ملتان سلطان کی ٹیمیں پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں  ایک مرتبہ مدمقابل آئیں تھی جس میں کراچی کنگز نے ملتان سلطان کو 63 رنز سے شکست دے دی تھی دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔

ملتان سلطان کو اس سیزن میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر بوم بوم شاہد آفریدی اور سابق کپتان اور موجودہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈز بلے باز شعیب ملک ٹیم کا حصہ ہوں گے، ان کے علاوہ سری لنکن کپتان و مایہ ناز وکٹ کیپربلے باز کمار سنگاکارا،جنوبی افریقہ کے عمران طاہر کی موجودگی بھی ملتان سلطان کی ٹیم مضبوطی فراہم کرے گی۔

دیگر کھلاڑیوں پر نظر دوڑائیں تو ویسٹ اینڈیز کے تجربہ کار ٹی ٹوئنٹی آل راونڈر آنڈرے رسل اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی نکولس پوران پر بھی ملتان کے فینز کی نظریں مرکوزہوں گی۔ملتان سلطان کے کپتانی شعیب ملک جبکہ کوچ جوان بوتھا ہوں گے۔

کراچی کنگز کی کپتانی پاکستانی آل راونڈر عماد وسیم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم ،کولن منرو،کولن انگرم، روی بوپارا کے علاوہ محمد عامر جیسے تجربہ کار فاسٹ باولر شامل ہیں۔

آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پشاور زلمئ اور کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ پشاور زلمئی اور کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز میں اب تک 6 میجز کھیلے گئے ہیں جس میں کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔

کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز نے 6 میں سے 3 میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ پشاور زلمئی 2 میچ جیت سکا، جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوا۔

 


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2