آج دنیا ہمارے پاس آنے کے لیے تیار ہے، رہنما پی ٹی آئی



اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کنول شوزب نے کہا کہ ہمیں ہمارا ویژن معلوم ہے، مشرف کو ان کے دور میں سلامیاں دی گیئں۔ انہوں نے نیب کو استعمال کیا۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان اس مقام پر گیا ہے کہ دنیا ہمارے پاس آںے کے لیے تیار ہے۔ اب ہماری معیشت کی بحالی کی منصوبہ بندی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نادر گبول نے کہا کہ ہم جیل جانے سے نہیں ڈرتے، ہم ان چیزوں سے گزرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نہ این آر او دے سکتے ہیں اور نا ہی اپوزیشن نے ان سے این آر او مانگا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر افنان نے کہا کہ ہم اس بات کے خواہاں ہیں کہ ملک میں امن ہو اور ملک کو نقصان نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ مفروضوں پر بات نہیں ہونی چاہیئے لیکن منصوبہ بندی تو کی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ انصاف ملے گا تو عدالت سے ملے گا اور اس ملک کی عدالت کی تاریخ رہی ہے جس کے باعث اعتماد میں تھوڑی کمی آجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ہواور ملک ترقی کرے۔


متعلقہ خبریں