بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا احتجاج

تحریک انصاف حکومت کیلیے خارجہ پالیسی بڑا امتحان | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد:پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ دھماکے کا الزام پاکستان پر لگانے پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آلووالیا کو طلب کیا اور مقبوضہ وادی میں ہونے والے دھماکے کاالزام پاکستان پر لگانے پرشدید احتجاج کیا۔ پاکستان نےاحتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

پاکستان نے بھارت پر یہ واضح کیا کہ بھارت نے دھماکے کی تحقیقات بھی نہیں کیں اور پاکستان پرالزام لگادیا۔جیش محمد کالعدم جماعت ہے اور پاکستان کا اس سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

حملے کے مبینہ حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ بھارت کے زیر تسلط علاقے سے ہے۔

دفترخارجہ نے مقبوضہ وادی میں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی حکومت کی جانب سے دراندازی کے الزامات مسترد کرتا ہے۔ بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے حملے میں بغیر تحقیقات  کیے پاکستان کانام لیا گیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بسوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نیتجے میں 44 فوجی ہلاک ہوئے، بھارتی میڈیا اور حکومت نے بغیرتحقیقات کے اس واقعہ کاالزام پاکستان پر لگادیا۔

بھارتی سیکیورٹی اور سفارتی حلقوں نے بھارتی فوج پر اتنے بڑے پیمانے کے حملے کو بھارتی حساس اداروں کی ناکامی قراردیا ہے۔


متعلقہ خبریں