پی سی بی کی فرنچائز مالکان کو ڈریسنگ روم میں رہنے کی اجازت

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس—بشکریہ پی سی بی۔


دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی بارپاکستان سپرلیگ کے میچوں کے دوران مالکان کو ڈریسنگ روم اور ڈگ آؤٹس میں رہنے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے فرنچائزز کے مالکان کو زیادہ اہمیت دیتے ہوئے انہیں میچ کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم اور ڈگ آوٹس میں بیٹھنے کی اجازت دےدی ہے۔

اس سے قبل پاکستان سپرلیگ کے تین سیزنز ہوچکے ہیں جن کے دوران کرکٹ بورڈ نے مالکان کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دے رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کو غلط قراردے دیا ہے تاہم ڈومیسٹک ایونٹ ہونے کے باعث آئی سی سی اس معاملے میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ کو کرپشن سے بچانے کے لیے پی سی بی نے فرنچائزز مالکان پر واضح کررکھا ہے کہ اینٹی کرپشن کوڈ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

ماضی میں انڈین پرائمیر لیگ کے دوران ککلتہ نائٹ رائیڈرزکے شریک مالک شاہ رخ خان کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں داخل ہوگئے تھے، انہیں سکیورٹی اہلکاروں نے وہاں سے جانے کو کہا تھا جس پروہاں بدکلامی کا واقعہ سامنے آیا تھا، اس کے بعد شاہ رخ خان پراسٹیڈیم میں داخلے پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2