دس شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

پشاور میں پولیو ری ایکشن کا ڈرامہ بے نقاب، ایک شخص گرفتار

۔—فائل فوٹو۔


اسلام آباد: کراچی اور لاہور سمیت پاکستان کے 10 بڑے شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

فوکل پرسن بابر بن عطا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان شہروں میں فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، کراچی، سکھر، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، ڈی آئی خان، پشاور اور جنوبی وزیرستان کے شہر شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وائرس کی تصدیق نشاندہی کرتی ہےکہ بچوں کو پولیو کا خطرہ ابھی بھی مو جودہے۔

فوکل پرسن کا کہنا تھا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا قومی فریضہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیر سے شروع ہونے والی مہم میں والدین اپنے بچوں کوانسداد پولیو قطرے ضرور پلائیں۔


متعلقہ خبریں