امریکہ: شکاگو کے کارخانے میں فائرنگ، چھ ہلاک پانچ زخمی


شکاگو: امریکہ کے شہر شکاگو کے قریب مسلح شخص نے ایک کارخانے میں داخل ہو کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور پانچ پولیس افسران زخمی ہوگئے ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق مسلح شخص نے جب ارورا شہر کے کارخانے میں فائرنگ کی تو وہاں موجود افراد نے بھاگ کر قریبی عمارت میں پناہ حاصل کی اور اپنی جانیں بچائیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کی اطلاع پر پولیس بروقت جائے وقوع پر پہنچی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

ملزم کی شناخت گری مارٹن کے نام سے کی گئی ہے جو 45 سال کا بتایا جاتا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک عینی شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص مارٹن انہی کا ساتھی تھا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاحال فائرنگ کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ پولیس نے جائے وقوع سے ثبوت وشواہد اکھٹے کرکے تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں