قومی اسمبلی کا اجلاس اب بدھ کو ہو گا

ہمیں کیوں بیرونی دورے نہیں کراتے؟ اپوزیشن اور حکومتی اتحادی نالاں

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ اجلاس اب پیر کے بجائے بدھ کو ہو گا۔

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی وجہ سے قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا گیا۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ وزارت پارلیمانی امور نے شیڈول میں تبدیلی کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی تھی۔

وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس پیر کے بجائے منگل کو طلب کر لیا۔

پہلے شیڈول کے مطابق اجلاس پیر کو شام چار بجے ہونا تھا لیکن اب 20 فروری کو شام چار بجے ہو گا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد پر ریڈ زون مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا جس کی وجہ سے قومی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو ممکنہ مشکلات کے پیش نظر پیر کو چھٹی دے دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس، مرادسعیدکی تقریرپراپوزیشن کا احتجاج

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین اب بدھ کو اپنی ڈیوٹی پر آئیں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے بھی شرکت کا فیصلہ کر رکھا ہے جس میں ایوان کو سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔ جس کی صدارت وزیر اعظم کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر 17 فروری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

سعودی شہزادے کے ساتھ شاہی خاندان کے افراد، وزرا اور اعلیٰ اختیاراتی وفد پاکستان پہنچے گا۔ سعودی ولی عہد اپنے عہدے کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں