پیر کو  سپریم کورٹ معمول کے مطابق کھلے گی

فائل: فوٹو


اسلام آباد: پیر کووفاقی دارالحکومت میں چھٹی ہوگی تاہم سپریم کورٹ معمول کے مطابق کھلے گی۔

سہریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ 18 فروری کو کھلی رہے گی، سپریم کورٹ پیر کو کاز لسٹ کے مطابق کیسز کی سماعت کرے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ وکلا، سائلین اور عدالتی عملے کو سپریم کورت پہنچنے کے لیے انٹری پوائنٹ پر سہولت دے گی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر 18 فروری کو اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بھی پیر کو کھلی رہے گی

اسی طرح بھی اسلام آباد ہائی کورٹ پیر کو کھلی رہے گی جبکہ آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی گئی ہے۔ العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت پیر کو ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق نواز شریف کی طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوگی، فلیگ شپ ریفرنس، نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر سماعت بھی پیر کو ہوگی۔

سماعت جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل ڈویژن بنچ کرے گا۔

واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف، نیب کو نوٹسز جاری کررکھے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے اسلام آباد کی سطح پر عام تعطیل کے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 18 فروری کو اسکول، کالج، آفس سمیت دیگر ادارے بند رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضروری سروسز کے اداروں  ایم سی آئی، آئیسکو، سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ ،وفاقی پولیس اور اسپتالوں کے عملے کو چھٹی  نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں