نواز شریف کے علاج سے متعلق مریم نواز کے تحفظات

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: مریم نواز اورشہبازشریف نے جناح اسپتال میں نوازشریف سے ملاقات کی، سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے علاج سے متعلق پھرتحفظات کا اظہار کیا اور بولیں کہ میڈیکل بورڈ نے امراض قلب کے اسپتال لے جانے کا کہا تھا لیکن اس پرعمل نہیں کیا گیا۔

جناح اسپتال لاہورمیں زیرعلاج نوازشریف کی عیادت کے لیے مریم نوازاورشہبازشریف حسب معمول الگ الگ گاڑیوں میں آئے، مریم سیکیورٹی کلیرنس کےلیے کچھ دیرگاڑی میں ہی بیٹھی رہیں۔

اس موقع پر اسپتال میں کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ سفارشات کے باوجود جس طرح اسپتال لایا گیا، اس پرتشویش ہے، بورڈ نےکارڈیک اسپتال لے جانے کا کہا تھا لیکن اس پرعمل نہیں ہوا، جناح اسپتال کے بجائے پی آئی سی لے جانا چاہیے تھا۔

رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ نواز شريف کے ٹيسٹ ہورہے ہيں۔

جناح اسپتال سے واپسی پر مريم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال سے روانہ ہوئی تو نواز شريف کی ای سی جی ہورہی تھی۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ نواز شريف کی صحتيابی کے ليے دعاوں کا شکريہ۔

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے اسپتال کے چناؤ سے متعلق سوال کیا تومبہم جواب دیا لیکن بڑے میاں صاحب کی صحت یابی کی دعا کی اور کہا اللہ تعالیٰ نوازشریف کو صحت وتندرستی دے۔

لیگی ایم این اے محسن نوازرانجھا بھی اسپتال آئے ، مگرپارٹی قائد سے نہ مل سکے۔ انہوں نے  کہا کہ شیخ رشید احمد نے فیاض الحسن چوہان پر جادو کروا رکھا ہے، ن لیگ کےپاس اتنا ٹائم نہیں کہ ان پرجادو کرائے ہے۔


متعلقہ خبریں