شائقین کرکٹ کا جوش بڑھانے کے لیے پشاور زلمی کا ترانہ جاری


پشاور: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) مقبول ترین ٹیم پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ ’یلو اسٹارم‘ جاری کردیا گیا ہے۔

شائقین کرکٹ کا جوش بڑھانے کے لیے جاری کیے گئے ترانے میں پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کو طوفان کی شکل دی گئی ہے جو میدان میں آکر سب کو چاروں شانے چت کردیتے ہیں۔

ترانے کی ویڈیو میں پشاور زلمی کے کھلاڑی حسن علی اپنے روایتی انداز میں جشن مناتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ عمید آصف، وہاب ریاض اور کامران اکمل بھی اپنے اپنے فاتحانہ انداز کا اظہار کرتے ہیں۔

پشاورزلمی کے کپتان  ڈیرن سیمی ’یلواسٹارم‘ کی قیادت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس سے قبل پشاور زلمی کی جانب سے پشتوزبان میں بھی پرومو جاری کیا جاچکا ہے جس میں گل پانڑہ اور زیک آفریدی نے اپنی گلوکاری کے رنگ بھرے تھے،ترانے کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی تھی۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے اس ترانے کو خیبرپختونخوا اور زلمی کے مداحوں کی آواز قراردیا تھا اور امید کا اظہارکیا تھا کہ پشاورزلمی کی ٹیم پی ایس ایل فورمیں اچھا کھیل پیش کرکے مداحوں کی امیدوں پرپورا اترے گی۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2