کراچی ائیر پورٹ  لاؤنج میں داخلے کی کوشش پر مشکوک شخص گرفتار


کراچی: کراچی ائیر پورٹ  لاؤنج میں داخلے کی کوشش پر مشکوک موٹر سائیکل سوارکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ نشے میں دھت موٹر سائیکل سوار شخص نے ائیر پورٹ  لاؤنج میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا تاہم اسے فوراً حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مشتبہ  شخص نشے کی حالت میں ہے۔ جسے تھانے منقتل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نشے میں ہونے کے باعث اس شخص کو کچھ ہوش نہیں تھا جبکہ کئی سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے قابو میں کیا۔

واضح رہے گزشتہ ماہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ارائیول لانچ میں ایک خاتون مسافر نے ہنگامہ کھڑا کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ترکی ایئرلائن سے آنے والی پرواز کی خاتون مسافر ہیرا شکور نے اپنا سامان بیل سے اتارتے ہوئے اچانک شور مچانا شروع کردیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ کنویئر بیلٹ سے سامان اتارنے پر خاتون زور زور سے شور مچاتی رہیں تاہم خاتون مسافر کا سامان جب ٹرالی پر رکھ  دیا گیا تو وہ زمین پر لیٹ گئیں اورایک مسافر کے پاؤں پکڑ لیے تھے۔

ہوائی اڈے پر ایک عجیب سی صورتحال پیدا ہوگئی تھی تاہم لاہور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اور دیگر مسافروں نے بہت دقت لا سامنا کرنے کے بعد سے خاتون مسافر کو زمین سے اٹھایا۔

لاہور ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترک ائیر لائن سے آںے والی مسافر ہیرا شکوراپنے ہوش و حواس میں نہیں تھیں۔ خاتون اکیلی ترکی سے لاہور پہنچیں تھیں۔

لاہور اے ایس ایف نے بڑی مشکل سے خاتون کو ان کے ورثا کے حوالے کیا۔


متعلقہ خبریں