پی ایس ایل 4،قلندرز نے کنگز کو 22 رنز سے ہرا دیا


دبئی:پاکستان سپر لیگ کے چوتھے روز کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی،قلندرز کی جانب سے پیس بیٹری حارث رؤف،شاہین شاہ آفریدی اور وجولین نے کنگز کے بلے بازوں کو بے بس کئے رکھا۔

لاہور قلندرز کے 139 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز 116 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔

حارث کی شاندار باولنگ،سہیل خان کلین بولڈ

کراچی کی جانب سے رضوان نے 34،اور بابر اعظم نے 28 رنز کی اننگز کھیلی،جبکہ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 4، شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور وجولین نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

رضوان بولڈ، حارث نے وقار یونس کی یاد تازہ کر دی

کنگز کے رضوان کا شاندار چھکا!

بابر اعظم کلین بولڈ!

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، دنیائے کرکٹ میں کم از کم 50 ٹی ٹوئنٹی اننگز کھیلنے والے بلے بازوں میں سب سے زیادہ اوسط سے اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے

 

لاہور قلندرز نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز اسکور کئے۔قلندرز کی جانب سے سہیل اختر نے 39 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی انہیں سلو لیفٹ آرم باولر عمر خان نے آوٹ کیا،جبکہ فخر زمان 26 رنز بنا کر اسکندر رضا کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔

شاہین شاہ آفریدی کی زبردست باولنگ،لیونگ اسٹون بولڈ

میچ کی پچ پر بات کی جائے تو دبئی انٹرنیشنل اسٹڈیم کی پچ کافی سلو رہی جس کے باعث بال بلے پر نہیں آ سکا جسکا بھرپور فائدہ اسپینرز نے اٹھایا

زمبابوے کے برینڈن ٹیلر کافلگ شگاف چھکا!

واضح رہے لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہارا تھا جبکہ کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو پہلے میچ میں شکست دی تھی۔

کلاسک حفیظ کا شاندار چھکا!

کراچی کے باولرز کی جانب سے اچھی باولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، ایک طرف سے نوجوان اسپن باولر عمر خان نے دباو بڑھائی رکھا تو دوسری جانب عماد وسیم بھی نپی تلی باولنگ کرواتے رہے

 

نوجوان باؤلر نے اے بی ڈیلور کی وکٹ حاصل کر لی 

کراچی کنگز کی کپتانی عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لیم لوینگ اسٹونز، بابر اعظم، کولن انگرم ،اسکندر رضا، روی بوپارا، محمد رضوان، سہیل خان، محمد عامر، عثمان شنواری اور عمر خان شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کی کپتانی محمد حفیظ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، سہیل اختر، اے بی ڈی وئلرز، ایرون ڈی وویچ، برینڈن ٹیلر، وجولین،یاسر شاہ،شاہین آفریدی،حارث رؤف اور راحت علی شامل ہیں۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں چھ مرتبہ آمنے سامنے آئیں جس میں کراچی نے 4 مرتبہ لاہور کو شکست دی جبکہ 2 میچز میں لاہور نے کراچی کو ہرایا۔

آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2