سعودی عرب سے وفودکے بعد اعلی ترین شخصیات بھی پاکستان پہنچ گئیں



اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمدبن سلمان دورہ پاکستان کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

محمدبن سلمان کے نور خان ائر بیس پروزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی ولی کی آمد سے کچھ گھنٹے قبل سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر خصوصی طیارے کے زریعے نور خان ائر بیس پر پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کیا۔

محمدبن سلمان کے پاکستان پہنچنے سے قبل  سعودی عرب سے کئی وفود پاکستان آئے، گزشتہ رات  الباز نوبیرک کی قیادت میں 172 افراد پر مشتمل سعودی وفد ریاض سے سعودی ائرلائن کی پرواز ایس وی 7393 سے نور خان ائر بیس پہنچا تھا۔

اس سے قبل  ریاض سے محمدبن سلمان کے قریبی ساتھیوں پرمشتمل 11 رکنی اور 19 رکنی وفد خصوصی طیاروں کے زریعے پاکستان پہنچے تھے۔

سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل نور خان ایئر بیس، اسلام آباد اوراطراف میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔