کوئٹہ نے اسلام آباد کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی


دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کے آج کھیلے جانے والے  پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےاسلام آباد یونائٹیڈ کے 158 رنز کا ہدف  شین واٹسن کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

تجربہ کار بلے باز شین واٹسن کی شاندار نصف سینچری کی بدولت کوئٹہ مطلوبہ ہدف  با آسانی سے حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

 

چھوٹے اکمل کا بڑا چھکا!

کوئٹہ کی جانب سے عمر اکمل 44 اور شین واٹسن 81رنز بنا کر نمایاں رہے۔اسلام آباد کی جانب سے رومان رئیس اور پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

رومان رئیس کی ٹیم میں واپسی،رائلی روسوو کی وکٹ لے اڑے

اسلام آباد نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز اسکور بنائے تھے۔

ٹیم کو دباؤ سے نکالنے کی کوشش،آصف علی کا چھکا!

 

اسلام آباد کی جانب سے وین پارنل نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 20 گیندوں پر 41 رنز اسکور کئے جبکہ آصف علی نے 36 رنز بنائے۔

سہیل تنویر کا شاندار کیچ!

کوئٹہ کی جانب سے سہیل تنویر نے 4   فواد احمد نے تین اور محمد نواز نے ایک  کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

حسین طلعت کا شاندار چھکا!

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائٹیڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

یونائٹیڈ مشکلات میں، ایک ہی اوور میں دوسرا کھلاڑی آوٹ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، عمراکمل، ڈوائن سمتھ، شین واٹسن، رائلی روسوو، محمد نواز،غلام مدثر،سہیل تنویر محمد عرفان اور فواد احمد شامل ہیں۔

میچ کی پہلی گیند،ان فارم بلے باز رونچی آوٹ

اسلام آباد یونائٹیڈ کی کپتانی محمد سمیع کر رہے ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں لیوک رونچی، رضوان حسین ،کیمرون ڈیلپورٹ،حسین طلعت،آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، ویرن پارنیل، اور رومان رئیس شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں گزشتہ روز دو میچ کھیلے گئے تھے جس میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مابین اور دوسرا ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا گیا۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2